09:27 , 23 اپریل 2026
Watch Live

معروف ڈرامہ اداکار خالد حفیظ خان انتقال کر گئے

معروف ڈرامہ اداکار خالد حفیظ خان انتقال کر گئے

اسلام آباد: معروف ڈرامہ اداکار خالد حفیظ خان انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی وفات سے ادبی و ٹی وی شائقین میں گہرا دکھ پایا جا رہا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق مرحوم اداکار کی نمازِ جنازہ بعد نماز عصر ایچ الیون کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

خالد حفیظ خان نے پاکستان ٹی وی کے مشہور کامیڈی ڈرامہ Guest House میں مسٹر شعیب کا کردار ادا کرکے ناظرین کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔

یہ ڈرامہ شو پی ٹی وی کا کلاسک شمار ہوتا ہے اور آج بھی اس کی کہانیاں اور کردار شائقین یاد کرتے ہیں۔

معروف شاعر اعتبار ساجد انتقال کر گئے، اردو ادب ایک اہم آواز سے محروم

خالد حفیظ خان نے اپنی اداکاری میں مزاح اور قدرتی انداز کے ساتھ کرداروں کو جیا، جس کے باعث وہ ٹی وی کے معروف چہروں میں شامل ہو گئے۔

ان کی خدمات کو ٹی وی ڈراما انڈسٹری میں ایک یادگار مقام حاصل ہے، اور کئی ناظرین نے سوشل میڈیا پر ان کے لیے دعائیں اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION